Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ اپوزیشن کااسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اسپیکرکےخلاف عدم اعتماد کےلئےکمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کرلیا گیا۔تاہم کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
اپ ڈیٹ 16 جون 2021 11:54pm

متحدہ اپوزیشن نےاسپیکر اسد قیصر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔متحدہ اپوزیشن کےقائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کےبعد فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرکےخلاف عدم اعتماد کےلئےکمیٹی تشکیل دینے پراتفاق کرلیا گیا۔تاہم کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔کمیٹی کوعدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اسپیکرآئینی، قانونی،ذمہ داریاں انجام دینےمیں ناکام رہے۔اسپیکرایوان کے ہررکن کا محافظ اورنگہبان ہوتا ہے۔

ذرائع کےمطابق اپوزیشن نےاسپیکرکا7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کردیا۔ ساتھ ہی اپوزیشن نے یکساں نمائندگی پرمشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکامطالبہ بھی کردیا۔

opposition

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly

NA speaker