Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی کاشہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو...
شائع 16 جون 2021 06:14pm

اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیااورہنگامہ آرائی میں ملوث اراکین کے داخلہ پر پابندی سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایوان کے ماحول کو پر امن رکھنے کےلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیلی فونک رابطہ میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ روز ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات قابل افسوس ہیں۔ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تمام پارلیمانی لیڈرز بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کےلئے کردار ادا کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

قائدِ حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سے اتفاق کیا۔

bilawal bhuto

Opposition leader

PPP

Asad Qaiser

shahbaz sharif

speaker national assembly