سینیٹ کی قائمہ انسانی حقوق نے سینئر سٹیزن بل 2021 منظور کرلیا
سینیٹ کی قائمہ انسانی حقوق نے سینئرسٹیزن بل 2021منظورکرلیا۔شیریں مزاری نے کہا کہ ایف نائن پارک کو سینئرسٹیزن کلب بنانے پرمشاورت جاری ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین ولید اقبال کی صدارت میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ایف نائن پارک کو سینئر سٹیزن کلب بنانے پر مشاورت جاری ہے۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایف نائن پارک اچھا ہے بزرگوں کےلئے بہترین جگہ ہے۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ اولڈ ہومز کی کی مانیٹرنگ بہتر کی جائے۔بزرگوں کو وہاں چھوڑ کر پوچھنے والا نہ ہو تو بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں۔
کمیٹی ارکان نے سینئرسٹیزن بل 2021منظور کر لیا۔
کمیٹی اجلاس میں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بھی بحث کی گئی۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملک میں صحافیوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سینیٹر طاہر بزنجو بولے جو صحافی اٹھائے جاتے ہیں وہ انصاف کےلئےکس کے پاس جائیں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارا جبری گمشدگیوں کا بل منظورہوگا توبڑی تبدیلی آئےگی۔
کمیٹی اجلاس میں سنیٹر فلک ناز نےچترال میں انسانی حقوق کی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خوبصورتی اور سیاحت کےلئے تو ہر جگہ چترال کی بات ہوتی ہے لیکن وہاں کے انسانی حقوق کونظراندازکیا جاتا ہے۔چترال میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔چترال میں نہ انسانی حقوق سےمتعلق آگاہی ہے نہ ہی کوئی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔میں کمیٹی کو درخواست کروں گی کہ چترال کے انسانی حقوق کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے۔
Comments are closed on this story.