Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے 7 اراکین کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی...
شائع 16 جون 2021 02:52pm

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث حکومت اور اپوزیشن کے 7اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث حکومت اور اپوزیشن کے 7اراکین قومی اسمبلی پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، حکومت کے 3اور اپوزیشن کے 4اراکین شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان پر پابندی عائد کی گئی، حزب اختلاف کے 4ارکان میں شیخ روحیل اصغر، علی گوہر، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر پابندی لگائی،اراکین اسمبلی پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی جبکہ ساتوں ارکان اسمبلی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

opposition

اسلام آباد

Asad Qaiser

government

Ban

MNA

National Assembly Speaker