Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سمبلی میں ہنگامہ آرائی: ملیکہ بخاری کی آنکھ کا کورنیا زخمی

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین...
شائع 16 جون 2021 12:05pm

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے علاوہ ایک دوسرے پر بجٹ کتابیں بھی اچھالی گئیں۔

اسی ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری کی آنکھ بجٹ کی کتاب لگنے زخمی ہوگئی، اور اب ان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹوئٹر/فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملیکہ بخاری کو بجٹ بک ماری گئی، انہوں نے کہا ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کی جانب سے حملہ کے باعث ان کی بائیں آنکھ کا کورنیا زخمی ہوگیا ہے۔ یہ کیسے لوگ ہیں جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

ٹوئٹر/فرخ حبیب

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں ہے۔

National Assembly

Malika Bukhari