Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کل سے مون سون کا پہلا اسپیل برسنے کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے مون سون کا پہلا اسپیل...
شائع 16 جون 2021 11:51am

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے مون سون کا پہلا اسپیل برسنے کی پیشگوئی کردی،مون سون کا پہلا اسپیل 17 تا 19 جون اپنا رنگ جمائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہونے پرآج کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی،کل سے شہر میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوبیت زیادہ اور سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 44 ڈگڑی سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج سے شہر قائد میں گرمی کی شدت ہونے والا اضافہ بارشیں شروع ہونے تک شہریوں کا امتحان لے گا ۔

karachi

Met Office

Rain

preduction