Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سول سرونٹ ریٹائرمنٹ رولز 2020 کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول سرونٹ ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز 2020...
شائع 16 جون 2021 11:46am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول سرونٹ ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز 2020 کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سول سرونٹ ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز 2020 قانون کے مطابق ہیں، مجاز اتھارٹی نے رولز طے کردہ پیرامیٹر کے مطابق درست انداز میں بنائے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ عدالت سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت پروموشن اور ریٹائرمنٹ کو سب بہتر انداز میں جانچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف بیوروکریٹس نے سول سرونٹ رولز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا ۔

IHC

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani