Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پیپلزپارٹی اورمسلم...
شائع 16 جون 2021 11:42am

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔

پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔

اس سلسلے میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکبر بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبر بابر کیس کی طرز پر ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔

فرخ حبیب نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار مریم نواز کو ٹھہرادیا

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار مریم نواز کو ٹھہرادیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ فرخ مریم صفدر نے شاہد خاقان عباسی کو حملے کا حکم دیا، مریم نواز نہیں چاہتی تھیں شہباز شریف تقریر کریں،یہ رویہ نیا نہیں ہے پہلے بھی مسلم لیگ ن حملے کرتی رہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ گلو بٹ کا کلچر ن لیگ نے متعارف کرایا، ملیکہ بخاری کی میڈیکل رپورٹ میں آنکھ کے اندرونی حصہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن سے ہونے والی بات چیت کی دستاویزات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Farrukh Habib

اسلام آباد

PPP