Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آغا علی کو سکینہ سموں کے ساتھ کام کرنے کا پچھتاوا

اداکار آغا علی نے ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کے ذاتی ...
اپ ڈیٹ 16 جون 2021 10:09am

اداکار آغا علی نے ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کے ذاتی تجربے کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل "میرے بےوفا" میں ڈائریکٹر سکینہ سموں کے ساتھ کام کرکے شدید پچھتائے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ناصرف ایک تلخ تجربہ تھا، بلکہ اس ڈرامے کی شُوٹنگ کا شیڈول بھی بہت سخت تھا۔

آغا نے کہا کہ ان کے ساتھ کچھ نجی مسائل بھی تھے جس کا وہ تذکرہ نہیں کریں گے۔

انسٹاگرام/لولی وُڈولوجی

ڈرامہ سیریل "میرے بے وفا" میں آغا علی کے ساتھ سارہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ 2018 میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔

Pakistani Actress

Pakistani Actor