Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ 6میں پشاورزلمی نے پانچویں کامیابی حاصل...
شائع 16 جون 2021 09:43am

ابوظہبی:پاکستان سپرلیگ 6میں پشاورزلمی نے پانچویں کامیابی حاصل کرلی، سیزن کے 24ویں میچ میں پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں پشاورزلمی کے وار سے کراچی کنگز کا برا حال ہوا، کراچی کو رواں سیزن میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ابوظبی میں پشاورزلمی نےکراچی کنگز کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا، بابراعظم نے انڈا کھایا، مڈل اور لیٹ آرڈر نے مزاحمت کی وہاب اور ابرار احمد نے 3،3شکار کےو۔

عباس آفریدی نے 27رنز بنائے، کراچی کنگز کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر108رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی نے پراعتماد بلےبازی کی، حضرت اللہ نے 26گیندوں پر 63رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی نے 16رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے ہدف 11ویں اوور میں ہی پورا کرلیا، زلمی نے ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

karachi kings

ابوظہبی

peshawar zalmi

PSL6

PZ vs KK