Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ ایکسائز کی کارروائی، اداکار شان کی گاڑی روک لی گئی

محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا۔ رپورٹ کے...
شائع 16 جون 2021 09:37am

محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو روک لیا گیا، تاہم انہوں نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔

اداکار شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار 200 روپےکی نادہندہ تھی۔ فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔

Pakistani Actor