Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: 'گروتھ پر مبنی بجٹ پیش کیا'

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے...
شائع 15 جون 2021 11:28pm
کاروبار

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے گروتھ پرمبنی مثبت بجٹ پیش کیا ہے جس میں صحت اور تعلیم کےساتھ زراعت کو اہمیت دی گئی ہے، مشکلات کے باوجود حکومت نے مہنگائی کو بھی کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔

لاہورمیں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چار فلیگ شپ پروگرامز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ان میں صحت اور تعلیم کے ساتھ زراعت پر بھی فوکس کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3.49 فیصد رہی جو آئندہ سال سے4 فیصد ہوجائے گی۔ رواں مالی سال میں حکومت نے آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے 85 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ کئی رعایتیں دینے کے باوجود پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے محصولات کی مد میں 29 فیصد گروتھ حاصل کی۔ سات لاکھ 21 ہزارملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Budget 2021 2022

punjab budget