Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'ہمیں بھی سنت پر عمل کرتے ہوئے زائد شادیاں کرنی چاہیئے'

اداکار فیروز خان ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بول پڑے۔ فیروز خان...
شائع 15 جون 2021 07:52pm

اداکار فیروز خان ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بول پڑے۔ فیروز خان نے ایک شو میں انٹرویو میں کہا کہ ہمیں بھی سنت پر عمل کرتے ہوئے زائد شادیاں کرنی چاہیئے ۔

حال ہی میں اداکار فیروز خان احسن خان کے ایک شو میں شریک ہوئے ، شو میں انکے ساتھ انکی بہن حمائمہ بھی موجود تھیں ۔شو کے دوران جب احسن خان نے ان سے سوال پوچھا کہ انہوں نے بہت جلد شادی کرلی اور وہ ابھی بچے تھے ؟

اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہاکہ ان کو جلد شادی کرنی چاہیئے تھی کیونکہ شادی سے انسان کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔

انہوں نے مزید اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جس طرح نبی اکرم نے زائد شادیاں کی ہیں ،ہمیں بھی ایسی ہی کرنی چاہئیے۔

enter image description here
enter image description here

واضح رہے کہ فیروز خان دوہزار اٹھارہ میں علیزے شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں اور اب وہ ایک بچے کے باپ بھی ہیں اور انکے بچے کا نام سلطان ہے۔

Feroze Khan

Pakistani Actor