Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ویکسین کی قلت، پہلی ڈوز والوں کو واپس بھیجا جانے لگا

کراچی میں قائم ملک کے سب سے بڑے سینٹر میں حفاظتی کورونا...
شائع 15 جون 2021 07:07pm

کراچی میں قائم ملک کے سب سے بڑے سینٹر میں حفاظتی کورونا ویکسینیشن کی قلت پیدا ہوگئی ۔ویکسینیشن کی پہلی ڈوزلگوانے کے لئے آنے والے افراد کو واپس بھیجا جانے لگا۔

شہر قائد میں ملک کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین کی قلت پیدا ہونا شروع گئی، کورونا سے بچنے کے لئے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے آنیوالوں کو گھر واپس بھیجا جانے لگا ۔

سائینوفارم، سائینوویک، آسٹرازینیکا، کینسینو تمام ویکسینیشن کی کمی ہونا شروع ہوگئی۔

انتظامیہ کی مطابق ویکسینیشن کی تعداد کم ہونے کے باعث لوگوں کو واپس بھیجا جارہاہے جبکہ صرف کورونا کی دوسری ڈوز لگانے والوں کوسروس فراہم کی جارہی ہے۔

coronavirus vaccine

Vaccination Center