Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوگر اسکینڈل تحقیقات: شہباز شریف 22 جون کو طلب

ایف آئی اے لاہور نے شوگر اسکینڈل تحقیقات کےلئے شہباز شریف کو 22...
شائع 15 جون 2021 06:11pm

ایف آئی اے لاہور نے شوگر اسکینڈل تحقیقات کےلئے شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کر لیا۔شہباز شریف کو تمام متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے کال اَپ نوٹس میں 4 سوالوں کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق ایف آئی اے کو رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 2008 اور 2018 کے دوران شریف فیملی کے ملازمین کے نام پر کھولے گئے بنک اکاؤنٹس میں 25 ملین روپے منتقل کئے گئے۔ اس عرصے میں شہباز شریف وزیر اعلیٰ تھے۔شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ وہ ان ٹرانزیکشنز کےبارے میں کیا جانتے ہیں؟ اورنگزیب بٹ نامی شخص کے ذریعے 5 ملین گلزار نامی کم تنخواہ والے ملازم کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹس میں کیسے منتقل ہوئے۔ رقوم کی منتقلی کےلئے سلمان شہباز نے وزیراعلیٰ کا ماڈل ٹاؤن کیمپ آفس اور گاڑی بھی استعمال کی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ کو شہباز شریف ذاتی حثیت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

FIA

sugar scandal

shahbaz sharif