Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الہ دین پارک سے شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی :سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے شاپنگ ایریا اور پویلین ...
شائع 15 جون 2021 03:54pm

کراچی :سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کا اپنے تحریری حکم نامے میں کہنا ہے کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ ایریا غیر قانونی ہے ،الہ دین پارک کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے ،غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے ملبہ فوری ہٹایا جائے۔

سپریم کورت کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گجر اور اورنگی نالہ کی توسیع کا کام مکمل کریں ۔

عدالت نے تجاوزات کارروائی کیخلاف ٹریبونل اور سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کرتے ہوئے این ڈی ایم اے اور سندھ حکومت کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کڈنی ہل پارک کی زمین 2دن میں مکمل واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس سے متصل پلاٹ ایس ٹی 14 فوری خالی کرانے کا حکم جاری کیا ۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے اپنے تحریری حکم نامے میں کشمیر روڈ پر پلے گراؤنڈ مکمل خالی کرانے کا حکم دے دیا ۔

تحریری حکم نامے میں شہر میں پانی کی قلت سے متعلق کہاگیاہے کہ کنٹونمنٹ علاقوں سمیت شہر بھر میں پانی کی قلت ہے ،دوسری جانب سے ٹینکرز کے زریعے پانی کی فروخت کا کاروبار چل رہا ہے ۔

عدالت نے چیئرمین واپڈا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو کے فور منصوبے کی رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔

تجاوزات کیس تحریری حکم نامہ میں ریلوے کی زمینوں کی فروخت کے مبینہ منصوبے پر عدالت نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ بتایا گیا ہے وفاقی حکومت سندھ میں ریلوے کی زمینوں کی فروخت کا منصوبہ بنا رہی ہے ،اس حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں میٹنگ بھی ہوئی ہے ،،ریلوے کی ایک انچ زمین بھی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔

سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کی لیز ، ٹرانسفر اور الاٹمنٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو گھوٹکی واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلوے کے معاملات غیر پیشہ ورانہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے، اہم ذمہ داری پر براجمان شخص کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ریلوے کے انفرااسٹرکچر اور مجموعی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

karachi supremecourt registry