Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، متعدد گرفتار

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر الہ دین پارک کی زمین پر قائم...
اپ ڈیٹ 15 جون 2021 04:00pm

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر الہ دین پارک کی زمین پر قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں،پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

اعلی عدلیہ کے حکم پر غیرقانونی تعمیرات گرانے کیلئے انسداد تجاوزات کی ٹیم الہ دین پارک میں پویلین اینڈ کلب اورشاپنگ سینٹر پہنچی تو ملازمین اور دکانداروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

ٹیم نے آپریشن شروع کرنے کی کوشش کی تو معاملہ شدت اختیار کرگیا، جس پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،پولیس کی جانب سے احتجاج ختم کرانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا تو مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران راشد منہاس روڈ میدان جنگ بن گیا، اس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔

بعدازاں محکمہ انسدادِ تجاوزات نے الہٰ دین پارک کے شاپنگ سینٹر اور پویلین اینڈ کلب کی عمارتیں گرانے کی کارروائی شروع کردی گئیں اور ہیوی مشینری کے ذریعے مارکیٹ کو گرایا جا جانے لگا۔

احتجاج کے باعث راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا،نیپا سے راشد منہاس آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر کی جانب موڑ دیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا اعلی عدلیہ کے حکم پر کارروائی کی جا رہی ہے ، پویلین اینڈ کلب اورشاپنگ سینٹر 12 ایکڑ سے زائد رقبے پر تعمیر کی گئی ہیں۔

karachi

Encroachment

protest

police

operation