Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا سانحہ گھوٹکی اورخضدار کےمتاثرین کیلئے بڑا اعلان

کراچی :سندھ حکومت نے سانحہ گھوٹکی اورخضدار کے متاثرین کیلئے...
اپ ڈیٹ 15 جون 2021 12:55pm

کراچی :سندھ حکومت نے سانحہ گھوٹکی اورخضدار کے متاثرین کیلئے بڑااعلان کردیا،دونوں حادثات میں جاں بحق افرادکےورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گھوٹکی اور خضدارکے متاثرین کی مالی مدد کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے جاں بحق افرادکے ورثاء کو فی کس 5لاکھ روپے اورزخمیوں کو ایک ،ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کاشکارہوئے لیکن کسی نےمالی مدد نہیں کی،خضدارحادثےکےجاں بحق افرادکےورثاکوفی کس 5لاکھ اور زخمیوں کوایک لاکھ دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزیدکہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کااحساس ہے ،احساس پروگرام کاراگ الاپنے والے حادثاتی اموات میں بھی متاثرخاندانوں کی مدد نہیں کرتے، ہم منتظررہے کہ وفاقی حکومت کوشاید کچھ احساس ہواوروہ عوام کی مدد کلئے آگے بڑھے پرافسوس یہ بے حس لوگ ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مالی امداد متاثرہ خاندانوں کے بچھڑنے والوں کے پیاروں کانعمل بدل تونہیں پر ان کی پریشانی کوکچھ کم کرے گی،ثابت ہوگیاکہ غریب عوام کادرد رکھنے والاایک ہی لیڈرہے اوروہ ہے بلاول بھٹوزرداری۔

یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 66 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

دوسرے واقعے میں خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Bilawal Bhutto

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

PPP

sindh govt

Ghotki Train Accident

khuzdar