Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نےکےالیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا

اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی...
اپ ڈیٹ 15 جون 2021 12:55pm

اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین نیپرا نے کہاکہ صارفین پر مجموعی طور پر5.11 روپے فی یونٹ بوجھ پڑے گا، جس سے صارفین بہت متاثر ہوں گے، مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی کی درخواستوں کے سارے ثبوت اتھارٹی کو فراہم کئے جائیں ، جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

nepra

اسلام آباد

K Electric

Electricity price increase