Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پبلک وائی فائی کے خطرات اور ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاط

مختلف عوامی مقامات جیسے کیفے، شاپنگ مال یا ہوائی اڈے وغیرہ پر...
اپ ڈیٹ 15 جون 2021 12:49pm
سائنس

مختلف عوامی مقامات جیسے کیفے، شاپنگ مال یا ہوائی اڈے وغیرہ پر لوگوں کے لیے فری وائی فائی کی سہولت موجود ہوتی ہے، لیکن ان پبلک نیٹ ورکس کے کچھ خطرات بھی ہیں، جو ذاتی ڈیٹا اور معلومات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ ان نیٹورکس پر آپ کے اپنے اکاؤنٹس وزٹ کرنے یا کچھ سائٹس کو براؤز کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے، لیکن جب آپ اپنے ای میل میں لاگ ان ہوں یا اپنے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کریں تو آپ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

پبلک نیٹ ورکس پر براؤزنگ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہوگئی ہے کیونکہ زیادہ تر ویب سائٹس نے ایچ ٹی ٹی پی پروٹوکول اپنا لیا ہے، جس نے سیکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم سائبر حملے اب بھی ہوتے ہیں۔ ہم ان حملوں کا کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔

٭ MITM (Man in the middle)

یہ عام حملوں میں سے ایک ہے۔ اسے "ایم آئی ٹی ایم" کہا جاتا ہے۔ اس میں حملہ آور اعداد و شمار کو جوڑتا ہے جو صارفین کے دو یا دو سے زیادہ نکات کے مابین تبادلہ ہوتا ہے۔ حملہ آور ہر تفصیل سے واقف ہوتا ہے۔

٭ ان انکرپٹڈ نیٹ ورکس

انکریشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے کمپیوٹر اور راؤٹر یا وائرلیس ڈیوائس کے درمیان معلومات کا ایسا تبادلہ جو خفیہ ہو، اور جس فرد کے پاس ڈی کرپشن کی اجازت نہ ہو وہ اسے نہ پڑھ سکے۔

اس تناظر میں اکثر ڈیوائسز انہیں بنانے والے اداروں کی جانب سے ڈی کرپشن کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں۔ انکرپشن کو نیٹ ورک سیٹ اپ میں لازماً آن کیا جانا چاہیے۔

٭ پرکشش نام

کچھ ہیکرز دوسرے لوگوں کی معلومات چوری کرنے کے لیے پرکشش ناموں کے ساتھ عوامی نیٹ ورک قائم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کو خفیہ وائی فائی کہا جاتا ہے۔

٭ ان حملوں سے بچنے کے طریقے

یقینی بنائیں کہ آپ HTTP پر مبنی ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں۔

حساس معلومات پر مبنی ویب سائٹس تک رسائی سے پرہیز کریں جیسے بینک اکاؤنٹس یا صحت سے متعلق ذاتی اکاؤنٹ

فائل شیئرنگ بند کریں۔

ایسے نیٹ ورکس کا استعمال کریں جو زیادہ قابل اعتماد ہوں اور حفاظتی حل فراہم کریں جیسے کچھ وی پی این، تاکہ کنکشن کی رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

جب آپ کو اس کی ضرورت نہ ہو تو وائرلیس نیٹ ورک بند کر دیں اور براؤزنگ ختم ہوتے ہی الیکٹرانک اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ کریں۔

ransomware attacks

cyberattack