Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی : تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بجٹ تقریرنہ کرسکے

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقریرنہ ہو...
شائع 15 جون 2021 11:02am

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقریرنہ ہو سکی،اپوزیشن نے حکومتی ضابطہ کار مسترد کر دیا،قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام شیڈول ہے، شہبازشریف ایک بار پھرمائیک سنبھالیں گے ۔

تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بجٹ تقریرنہ کرسکے، ہنگامہ آرائی ،شورشرابا اور نعرے بازی کے باعث بجٹ پیش کرنے والی حکومت تنقید برداشت نہ کرسکی۔

اسپکرک قومی اسمبلی اسد قیصرکو ضابطہ کار طے کرنے کیلئےاجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے خطاب کے دوران حکومتی بینچز سے احتجاج ہوا،قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے تھے، اسپیکر کی بار بار ہدایت کسی کے کان پرجوں نہ رینگی۔

ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اسپیکر چیمبرمیں ضابطہ اخلاق طے پائے، ناشائستہ اورغیرپارلیمانی زبان سے پرہیز ویڈیو نہیں بنے گی، پلے کارڈ کی اجازت بھی نہ ہو گی، احتجاج اپنی نشستوں پر ہوسکتا ہے، حذب اختلاف نے مجوزہ ضابطہ اخلاق مسترد کردیا۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ عوام کی جیب خالی، بجٹ جعلی، پکڑے جانے کا خوف ہے،عمران خان شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں ،حکومت نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Opposition leader

National Assembly