Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

3 غیر ملکی کرکٹر پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

ابوظہبی:3غیر ملکی کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر چلے...
شائع 15 جون 2021 09:21am

ابوظہبی:3غیر ملکی کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر چلے گئے ۔

جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ اندیز کے فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈزپی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کیلئے جانے والے یہ تینوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کی جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزکی ٹی 20 سیریز میں نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کیلئے جانے والے ان تینوں کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پرپشاور زلمی کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل کا سفر شاندار رہا ،پشاور زلمی فیملی کی طرح ہے، اچھا وقت گزرا۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے مزید کہا کہ پشاور زلمی مینجمنٹ نے فیملی کی طرح ٹیم کا ماحول رکھا ہے، نیشنل ڈیوٹی کے لیے اچھی یادوں کے ساتھ واپس جارہا ہوں۔

ڈیوڈ ملر نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ زلمی کی نمائندگی اور پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا، ان حالات میں فیملی سے دور فینز کی سپورٹ حوصلہ دیتی ہے۔

ابوظہبی

PSL6