Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلائی مخلوق سے رابطہ انسانی زندگی کی بقا کیلئے خطرہ ہے، ماہرین

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ کیا ہم اس کائنات میں اکیلے ہیں؟ یا کوئی اور...
شائع 15 جون 2021 08:36am
سائنس

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ کیا ہم اس کائنات میں اکیلے ہیں؟ یا کوئی اور مخلوق کسی اور دنیا میں بھی ہے جس سے ہمارا اب تک رابطہ نہیں ہوسکا۔ لیکن اگر رابطہ ہو بھی گیا تو کیا یہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا یا جان لیوا نقصان کا باعث بنے گا؟

ماہرین فلکیات نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر موجود زندگیاں ختم کر سکتا ہے۔

امریکی فوج کی اڑن طشتریوں سے متعلق رپورٹ کے جائزے کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ اس چیز کو غیر سنجیدہ انداز میں نہیں لینا چاہیے کہ خلائی مخلوق زمین کی طرف پرامن طریقے سے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے کہ ابھی تک ہمارا خلائی مخلوق سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ، کیونکہ اگر خلائی مخلوق زمین کی طرف آئی تو زمین پر موجود زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہیں۔

Earth