Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شلپا شیٹی کے شوہر کی پہلی بیوی کویتا کے سنگین الزامات

بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کی پہلی بیوی کویتا نے الزام...
شائع 15 جون 2021 08:10am

بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کی پہلی بیوی کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شلپا شیٹی پر الزام لگاتے ہوئی کہہ رہی ہیں کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کے پیچھے شلپا شیٹی کا ہاتھ تھا۔

راج کندرا نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے، ساتھ ہی الٹا اپنی سابقہ بیوی کے بارے میں کئی انکشاف کیے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کویتا کو ان کی موجودہ اہلیہ شلپا شیٹی کے خلاف بیانات اور انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے۔

راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لوگ لندن میں رہتے تھے اس وقت ان کی بیوی کے میرے بہنوئی (بہن کے شوہر) کے ساتھ تعلقات تھے اور جب میں بزنس کے سلسلے میں باہر جاتا تھا تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے تھے۔ مجھے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں میرے گھر والوں یہاں تک کہ میرے ڈرائیور نے بھی بتایا تھا۔

خیال رہے کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی شادی 2009 میں ہوئی تھی، شلپا راج کندرا کی دوسری بیوی ہیں دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ویان راج کندرا ہے۔

Divorce

Shilpa Shetty