Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل : کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست

پاکستان سپرلیگ سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کا سلسلہ...
شائع 15 جون 2021 01:16am

پاکستان سپرلیگ سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، سیزن کے بائیسویں میچ میں کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ شانداربیٹنگ پرافتخاراحمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک اورپاورفل شو ہوا ہے اور کراچی کنگز کوبھی زیرکرلیا، رواں سیزن میں چھٹی کامیابی سمیٹی۔

ابوظبی میں کراچی کنگز نےچاروکٹ پرایک سونوے کا مجموعہ بنایا، بابراعظم نےاکیاسی اورنجیب زدران نے اکہتررنزکا حصہ ڈالا۔

ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد کی ابتدائی دووکٹیں اکتالیس رنزپرگرگئیں۔

کولن منرواورافتخاراحمد نے کراچی کنگزکےبولرزکی جم کردھلائی کی، چونتیس کےانفرادی اسکورپرکولن منروکا کیچ ڈراپ کرنا کنگزکومہنگا پڑا۔

اسلام آباد نےہدف آٹھ گیندیں قبل دووکٹوں پرپورا کرلیا، منرو اٹھاسی اورافتخاراکہتررنز پرناقابل شکست رہے۔

karachi kings

psl 6

islamabad united