Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال...
شائع 14 جون 2021 09:17pm
کاروبار

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی۔

پٹرول کی قیمت میں چار روپے بیس پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے پچاس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند سطح تہتر ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

کورونا ویکسی نیشن میں اضافے اور سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی طلب بڑھ گئی۔

ایک ہفتےکے دوران برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافے سےمئی دوہزار انیس کی بلند سطح تیہتر ڈالر نو سینٹس فی بیرل پر پہنچ گئی۔

petroleum crisis

diesel price

petrol price

OGRA

Petroleum products