Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آئی ایم ایف نے بجٹ عمران خان کو دیا'

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا...
شائع 14 جون 2021 09:03pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پرکڑی تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا۔ آئی ایم ایف نے بجٹ تیار کرکے عمران خان کو دیا ۔ جسے بغیرغور کیے جوں کا توں پیش کردیا گیا ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے اربوں کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی چوری پکڑی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوا کہ سلیکٹڈ بجٹ عوام دشمنی کی بنیاد پر بنایا گیا ۔ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے ۔ پیٹرول اور چینی پر اضافہ بالواسطہ ٹیکس کی وجہ سے ہونے والا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکس کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی، ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

pm imran khan

Bilawal Bhutto

PPP Chairman

IMF

Budget 2021 22