سندھ : تیراکھرب روپے سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا
سندھ کے لیے مالی سال دوہزار اکیس، بائیس کا تیراکھرب روپے سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا۔ جس میں ترقیاتی بجٹ کا کل حجم تین سو انتیس ارب روپے اورغیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کیلئے اکہتر ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
وزیراعلی مراد علی شاہ سندھ کا بجٹ پیش کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20تک اضافی کی تجویز ہے۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 1612جاری اور1671نئی اسکیمز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے7 اضلاع میں 7 نئی ترقیاتی اسکیمیں اورفراہمی آب کے منصوبے بجٹ کا حصہ ہیں،اسکولزایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ14ہزار ملین روپے ہوگا۔
محکمہ صحت کیلئے12 ہزار 950 ملین مختص کرنے کی بھی تجویز ہے،صحت کے شعبے میں5ہزار550ملین نئی اسکیمز کے لئے ہوں گی،سمندری آلودگی کو روکنے کے لئے 3 ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اسکیم بجٹ میں شامل ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کیلئے 23 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں بھی بجٹ تجاویز کا حصہ ہیں۔
Comments are closed on this story.