نیٹو کا افغانستان میں فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان
نیٹو کا افغانستان نے اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نیٹوسیکٹریٹری جنرل یین سٹولٹن برگ کے مطابق ہم افغانستان میں اپنا فوجی مشن ختم کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے۔ تاہم یہ ہم وہاں اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔
دوسری جانب افغانستان میں نظر رکھنے کیلئے امریکا افغانستان کے پڑوسی ممالک میں اڈے ڈھونڈ رہا ہے ، اس سلسلے میں مختلف ممالک سے رابطے میں ہے ۔
امریکی سی آئی اے چیف کا دورہ پاکستان بھی اسہی مطالبے کی ایک کڑی تھا ۔
تاہم پاکستان کی جانب سے بھی امریکا کو اڈے دینے کی حامی نہیں بھری گئی ہے۔
ادھر افغان طالبان نے خبردار کیا ہے کہ کوئی ملک امریکا کو اڈے دینے سے باز رہے ۔ورنہ اسکے نتائج منفی نکل سکتے ہیں ۔
Comments are closed on this story.