Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت نے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو بحرانی کیفیت ...
شائع 14 جون 2021 06:44pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا، معیشت کے تمام اعشاریے درست سمت میں ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کااجلاس ختم ہوگیا ہے۔

حکومت نے اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بجٹ پررہنماؤں اور ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا، معیشت کے تمام اعشاریے درست سمت میں ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، اور ہیلتھ کارڈ کی سہولت سب کو ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی کامیابیوں کوعوام میں اجاگر کریں، معاشی بیانیہ عام فہم زبان میں لوگوں کو پہنچائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ترجمانوں کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیے۔

PTI govt

pmi imran khan

Budget 2021 2022