Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 29 جون کو طلب کرلیا

اسلام آباد :احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیپلز پارٹی...
شائع 14 جون 2021 03:17pm

اسلام آباد :احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 29جون کو طلب کرلیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں، ریفرنس میں ایوان صدر کا سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 8ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی۔

accountability court

money laundering case

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

Judge Asghar Ali