Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کا کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم

کراچی :سپریم کورٹ نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا...
شائع 14 جون 2021 03:17pm

کراچی :سپریم کورٹ نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ جتنی مشینیں چاہیں لے جائیں اور سب گرائیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا فوری حکم سنا دیا۔

چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا جتنی مشینیں چاہیں لے جائیں اور سب گرائیں، کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول اور دیگر تعمیرات بھی گرائی جائیں۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھاکہ کسی زمانے میں کشمیر روڑ پر بچے کھیلتے تھے، میں خود کشمیر روڑ پر کھیلتا رہا ہوں ،آج اس روڑ پر سب قبضے ہو گئے ہیں۔

عدالت نے کشمیر روڑ کو دوبارہ بچوں کیلئے کھولنے کا حکم دیا اور کہا کہ رائل پارک پر پارک بنایا جائے۔

فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پورا کے ڈی اے افسر کلب گرا دیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق کلب اب بھی چل رہا ہے، الہ دین پر بھی کوئی کلب بنایا گیا ہے۔

جسٹس گلزاراحمد نے سوال کیا کہ یہ کے ڈی اے کلب کیا ہوتے ہیں؟ ہم نے بچپن میں ان سب میدانوں میں کھیلا ہے، تجاوزات اب بھی ہیں تو بچے کیسے کھیلیں گے، کیا سپریم کورٹ خود جا کر تجاوزات کا خاتمہ کرے، کیا صرف اشرافیہ کیلئےساری سہولتیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے کشمیر روڑ پر تمام کھیل کے میدان بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکاوٹ ڈالے تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور ہوگا،بعدازاں عدالت نے سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔

Chief Justice

karachi supremecourt registry

Encroachment

Gulzar Ahmed