Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نےکورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبے بھر میں چھٹی...
شائع 14 جون 2021 01:41pm

کراچی: سندھ حکومت نےکورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں منظوری کے بعد سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کردیا جائے گا جبکہ صورتحال کی بہتری پر پرائمری تا پانچویں تک تدریسی عمل 21جون سے شروع کردیا جائے گا۔

سعید غنی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ تمام کلاسزمیں حاضری کا تناسب 50فیصدہوگا جبکہ اسکولزکےتمام عملےکی ویکسی نینہ ہونا لازمی ہوگا۔

karachi

Saeed Ghani

sindh govt

Sindh Education Minister