Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نےملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 14 جون 2021 12:40pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں،عمران خان کی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈکردیا،عمران خان نے ملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نےانہیں کلین بولڈ کردیا ہے، اپوزیشن رہنما ءحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔

فواد چوہدری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے، وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

pm imran khan

fawad chaudhry

Shehbaz Sharif

Information Minister

اسلام آباد

budget