Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6:ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان رنز بنانے میں سب سے آگے

ابوظہبی :پی ایس ایل 6میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان رنز...
شائع 14 جون 2021 10:16am

ابوظہبی :پی ایس ایل 6میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان رنز بنانے میں سب سے آگے ہوگئے۔

پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے رنز بنانے میں کراچی کنگز کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 4نصف سنچریوں کی مدد سے 7میچز میں 408رنز بنالے ۔

محمد رضوان

ٹی 20فارمیٹ میں خود کو منوانے والے بلے باز محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے پشاور زلمی کیخلاف گزشتہ میچ میں 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اس سے پہلے محمد رضوان نے 6میچز میں 326 رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم

پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان اور کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے اب تک 6میچز میں 343رنز بنا رکھے ہیں۔

فخر زمان

بائیں ہاتھ سے دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے لاہور قلندرز کے فخر زمان کا پاکستان سپر لیگ 6 میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرا نمبر ہے ، انہوں نے اب تک 7 میچز میں 243رنز بنائے ہیں۔

صہیب مقصود

اپنی برق رفتار بیٹنگ سے بولرز کے چھکے چھڑانے والے ملتان سلطانز کے بلے باز صہیب مقصود پی ایس ایل 6 میں اب تک 7میچز کھیل کر 227 رنز بناچکے ہیں۔

سرفراز احمد

بات کی جائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی تو ان کی کپتانی میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھارہی اور کوئٹہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

سرفراز احمد کا پی ایس ایل 6سب سے زیادہ رنز بنانے میں چوتھا نمبر ہے انہوں نے اب تک 7 میچز میں 223رنز بنارکھے ہیں۔

mohammad rizwan

ابوظہبی

Multan Sultans

PSL6