Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل6: شاہنواز دھانی سب سے زیادہ 13وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ملتان...
شائع 14 جون 2021 10:07am

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے دھوم مچادی، پشاورزلمی کیخلاف 4شکار کےت،وہ رواں سیزن میں 13وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر آگئے۔

شاہنواز دھانی

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے پاکستان سپرلیگ 6میں دھوم مچارکھی ہے،انہوں نے گزشہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں زبردست بولنگ کرتےہوئے 4وکٹیں حاصل کیں،جس کے بعد وہ رواں سیزن میں سب سے زیادہ 13وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

ثاقب محمود

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر ثاقب محمود کا پی ایس ایل 6میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں دوسرا نمبر ہے،انہوں نے پشاور زلمی کی طرف سے 5میچز میں 12 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی

اپنی خطرناک یارکر سے بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں 7 میچز کھیل کر 12وکٹیں حاصل کیں۔

وہاب ریاض

سوئنگ اور ریورس سوئنگ بولنگ کے ذریعے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے پشاوز زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا پی ایس ایل 6 میں زیادہ وکیٹں لینے کے اعتبارسے چوتھا نمبر ہے ، انہوں نے اب تک 7 میچز میں 11شکار کئے ہیں۔

حسن علی

حال ہی میں پی ایس ایل 6 سے دستبردار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے اب تک اسلام آباد کی جانب سے 6میچز کھیل کر 10 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

hassan ali

ابوظہبی

Wahab Riaz

PSL6

Shaheen Shah Afridi

shah nawaz dhani