Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل6: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6میں ملتان سلطانز نے تیسری فتح حاصل...
شائع 14 جون 2021 09:51am

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6میں ملتان سلطانز نے تیسری فتح حاصل کرلی،سیزن کے 21ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپرلیگ کے چھٹے 6میں ملتان سلطانز نے کم بیک کرتے ہوئے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی،ملتان سلطانزنے ایک اور دمدار پرفارمنس دکھاتےہوئے کراچی کے بعد پشاورزلمی کو بھی زیر کردیا،رواں سیزن میں تیسری کامیابی سمیٹ لی۔

ابوظہبی میں پشاورزلمی کے اوپنر نے 71رنز جوڑے،حیدر علی نے 28اور کامران اکمل نے 35رنز بنائے،مڈل آرڈر میں مشکلات پیش آئیں ،شاہنواز دھانی نے 4کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

شرفین رادر فورڈ نے 56رنز داغ دیئے،یوں پشاور زلمی کا ٹوٹل 166تک پہنچادیا۔

تعاقب میں ملتان سلطانز نے پراعتماد بیٹنگ کی،کپتان رضوان نے 56گیندوں پر82رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صہیب مقصود نے جارحانہ 61رنز اسکورکےر۔

ملتان سلطانز نے 167رنز کا مطلوبہ ہدف باآسانی 17ویں اوور میں پورا کرلیا جبکہ شاندار بولنگ پرفارمنس پر شاہنواز دھانی میچ کے ہیرو قرار پائے۔

اس سے قبل پشاورزلمی نے 7وکٹوں پر 166رنز بنائے تھے، رواں سیزن میں زلمی کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

PZvMS

mohammad rizwan

ابوظہبی

peshawar zalmi

Multan Sultan

PSL6

shah nawaz dhani

sohaib maqsood