Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'اسلامو فوبیا مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کےلئے مسئلہ ہے'

کینیڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نفرت انگیز ویب سائٹس انسانوں کوتقسیم کررہی ہیں۔ نفرت انگیز ویب سائٹس کیخلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔
شائع 13 جون 2021 10:56pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نفرت انگیز ویب سائٹس انسانوں کوتقسیم کررہی ہیں۔ نفرت انگیز ویب سائٹس کیخلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔

کینیڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے مغربی ممالک میں بہت وقت گزارا ہے۔ میں نے برطانیہ میں ہی تعلیم حاصل کی اور شادی کی۔ مجھے معلوم ہے کہ اسلامو فوبیا کس طرح پروان چڑھ رہا ہے۔

انہوں نےکہانفرت انگیزویب سائٹس انسانوں کوتقسیم کررہی ہیں۔دنیاسوشل میڈیاکےاثرمیں آرہی ہے۔نفرت انگیز ویب سائٹس کیخلاف ایکشن ہونا چاہیئے۔مسلم ممالک کے سربراہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے مزید کہااسلامو فوبیا مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کیلئے مسئلہ ہے۔

pm imran khan

Islamophobia

Interview