Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بجٹ کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہوگی'

گورنرپنجاب چوہدری سرور کاکہنا ہے بجٹ عوام دوست ہے۔اس کی منظوری...
شائع 13 جون 2021 07:00pm

گورنرپنجاب چوہدری سرور کاکہنا ہے بجٹ عوام دوست ہے۔اس کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہوگی۔ اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے، بجٹ آسانی سے منظور کروالیں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری سرور نےایک تقریب کےموقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ وفاقی بجٹ عوام دوست ہے،اس میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا گیا۔ اپوزیشن کوبجٹ کے اعداو شمار سمجھ ہی نہیں آرہے۔ اپوزیشن کا بجٹ منظوری میں رکاوٹیں ڈالنا عوام دشمنی ہو گی۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملکی معشیت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اپوزیشن اعداد و شمار پڑھے بغیر بجٹ پرتنقید کر رہی ہے۔اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے،بجٹ آسانی سے منظورہو جائے گا۔

opposition

governor punjab

chaudhry sarwar

Budget 2021 22