Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، دو نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا ۔اپوزیشن لیڈرشہبازشریف بجٹ پرعام...
شائع 13 جون 2021 06:50pm

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا ۔اپوزیشن لیڈرشہبازشریف بجٹ پرعام بحث کا آغاز کریں گے۔شہباز شریف کی بجٹ تقریر تنقید سے بھرپورہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام چاربجے ہوگا ۔دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں بجٹ پرعام بحث کا آغازکیا جائے گا۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف بجٹ پرعام بحث کا آغازکریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی بجٹ تقریر تنقید سے بھرپورہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کا بھی بجٹ سیشن سے کل خطاب کا امکان ہے۔

جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈراسعد محمود بھی بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے۔

National Assembly

shahbaz sharif

Budget 2021 22