Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل، مطلع جزوی ابر آلود، بوندا باندی کا امکان

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، رات گئے شہر کے مختلف مقامات میں...
شائع 13 جون 2021 11:05am

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، رات گئے شہر کے مختلف مقامات میں بوندا باندی بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج تیز گرد آلودہوائیں چلیں گی، رات اور صبح کے اوقات بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے، مطلع جزوی ابرآلود ہے،شہر میں رات گئے نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، ملیر، صدر، ناظم آباد اور گلشن اقبال سمیت دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے، آج بھی شہرِ میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

karachi

Met Office

rain preduction

cloudy weather