بنوں میں کوروناویکسی نیشن سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل
بنوں میں کورونا ویکسی نیشن سے انکار پر مزید11 پولیس اہلکار معطل کردیئےگئے، اہلکاروں کو لائن حاضر کرکے تنخواہیں روک دی گئی۔
خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت بنوں میں محکمہ پولیس کی جانب سے اس ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویکسی نیشن شروع کردی ہے جس سے انکار کرنے والے مزید 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے معطلی کا اعلامیہ جاری کرکے پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا اوران کی تنخواہیں بھی روک دی۔
گزشتہ روز بھی 6 خواتین پولیس کانسٹیبل کو کورونا ویکسی نیشن سے انکار پر معطل کیا گیا تھا ،ویکسین لگوانے کے بعد انہیں بحال کرکے تنخواہیں جاری کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او بنوں دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں ماتحت افسروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دی گئی ہیں ۔
Comments are closed on this story.