Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین کا کورونا سے انتقال

معروف بھارتی یوٹیوبر بھون بام (بی بی) کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کے...
شائع 13 جون 2021 09:04am

معروف بھارتی یوٹیوبر بھون بام (بی بی) کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کے والدین کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

بھون بام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے والدین کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی، انہوں نے لکھا کہ کورونا نے میری لائف لائن چھین لیں، والدین کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

بھون نے مزید لکھا کہ ایک مہینے میں سب بکھر گیا۔ گھر، میرے خواب سب ختم ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین میرے ساتھ نہیں ہیں، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا، اب جینے کا دل نہیں کررہا۔

بھون بام نے لکھا کہ کیا میں ایک اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں نے انہیں بچانے کیلئے جو کیا وہ کافی تھا؟ مجھے ان سوالوں کے ساتھ ہمیشہ کیلئے جینا پڑے گا۔ انہیں دوبارہ دیکھنے کیلئے مزید انتطار نہیں کرسکتا، خواہش ہے کہ وہ دن جلد آجائے۔

Instagram/bhuvan.bam22

خیال رہے کہ بھون بام بھارت کے معروف یوٹیوبر ہیں جو "بی بی کی وائنز" کے نام سے چینل چلاتے ہیں، ان کے چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔

death

Youtuber

COVID19

Parents