Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکہ برطانیہ نے جی سیون کا آغاز تلوار سے کیک کاٹ کر کیا

جمعے کے روز برطانیہ کے جنوبی شہر کارنیوال میں دنیا کی سات بڑی...
شائع 13 جون 2021 08:53am

جمعے کے روز برطانیہ کے جنوبی شہر کارنیوال میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی سیون گروپ) کا سربراہی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں روایت کے طور پر کیک کاٹا جاتا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے یہ رسم ادا کی، مگر انہوں نے چھری کی جگہ تلوار سے کیک کاٹنے پر اصرار کیا۔ ملکہ الزبتھ مُصر تھیں کہ وہ تلوار ہی سے بڑا کیک کاٹیں گی۔

ملکہ برطانیہ کو محافظ نے تلوار لا کر دی تو انہوں نے الٹی تلوار سے ہی کیک کاٹنے کی کوشش کی۔ اس موقعے شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی ہنسی ضبط نہ کرسکیں۔ اس دوران تقریب میں شریک دیگر مہمان بھی مسکرا رہے تھے۔

ملکہ الزبتھ نے الٹی تلوار کیک پر رکھی اور اسے کاٹنے کی کوشش کی تو پاس کھڑی خاتون نے بتایا کہ اس کام کے لیے چاقو بھی دستیاب ہے۔

اس پر ملکہ نے جواب دیا ’جی ہاں! میں جانتی ہوں کہ چاقو بھی موجود ہے‘۔ انہوں نے شاہی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تلوار سے کیک کاٹنے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران انہیں مشکل بھی پیش آئی۔

ٹوئٹر/ دی سن

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین خوب تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اس ویڈیو میں ملکہ کا تلوار سے کیک کاٹنا اتنا موضوع بحث نہیں جتنا کیٹ مڈلٹن کا ہنسی پر قابو نہ پانا زیربحث ہے۔

اس تقریب کی میزبانی ملکہ الزبتھ نے کی، جس میں جی سیون ممالک کے سربراہان نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر ملکہ کی امریکی صدر جوبائیڈن اور اُن کی اہلیہ جِل بائیڈن سے بھی ملاقات ہوئی۔

Queen Elizabeth II

G7