Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا گھوڑے سے گر پڑیں

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا گھڑ سواری کے دوران زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے...
اپ ڈیٹ 13 جون 2021 09:05am

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا گھڑ سواری کے دوران زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے آفیشل فیس بُک پیج پر لکھا ہے کہ وہ آج گھوڑے کی سواری کے دوران گر کر زخمی ہو گئی ہیں اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جنت مرزا نے اپنے مداحوں سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

فیس بک/ جنت مرزا
فیس بک/ جنت مرزا

اس سے قبل جنت مرزا پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام بھی لگایا تھا، ان کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں مسیحیوں کی مذہبی علامت "صلیب" کی طرز پر بنا ایک لاکٹ پہن رکھا تھا، جس پر مسیحی افراد نے ان کے خلاف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کو درخواست بھی دی تھی۔

مسیحی افراد کی جانب سے جذبات مجروح کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد جنت مرزا نے مذکورہ واقعے پر معافی بھی مانگی تھی۔

اسی حوالے سے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے کہا تھا کہ انہیں نہ تو اسلام کا پتا ہے اور نہ ہی دیگر مذاہب کا علم ہے۔

بشریٰ انصاری کی تنقید کے بعد جنت مرزا اور ان کی بہن ٹک ٹاک اسٹار علیشبہ انجم نے بھی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’آنٹی، اماں جی اور جاہل‘ جیسے الفاظ سے پکارا تھا۔

تاہم سینئر اداکارہ کی جانب سے معافی مانگے جانے اور وضاحت کیے جانے کے بعد جنت مرزا نے بھی اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی تھی۔

TikToker

Jannat Mirza