Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپرلیگ 6میں سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزشکست کے...
شائع 13 جون 2021 01:18am

پاکستان سپرلیگ 6میں سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزشکست کے بھنورسےنہ نکل سکی۔سیزن کے19ویں میچ میں پشاورزلمی نے61 رنز سے پچھاڑدیا۔

ابوظہبی میں پشاورزلمی کا آغاز مایوس کن رہا۔ڈیوڈ ملراورکامران اکمل نے پھرلاٹھی چارج کیا۔ملر نے 46گیندوں پر73رنز داغ دیے۔

کامران اکمل نے 59 رنز اسکور کیے۔

پاوول نے 19گیندوں پر43 رنز کی پھینٹی لگائی۔ٹوٹل پانچ وکٹوں پر 197 ہوگیا۔

جواب میں اوپنرز نے کوئٹہ کو 62 رنز کا اسٹارٹ دیا۔

سائم نے 35اور عثمان نے28 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز احمد نے 36 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

کوئٹہ کی ٹیم نو وکٹوں پر136 رنز بناسکی

پشاور کی جانب سے محمد عرفان نے تین،عمید آصف اور وہاب ریاض نے دودو شکارکیے۔

پشاورزلمی نے سیزن میں چوتھی فتح اپنے نام کی۔

ابوظہبی

peshawar zalmi

PSL6