Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ڈالر نہ ہونیکی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے'

وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم...
شائع 13 جون 2021 12:21am
کاروبار

وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ اب ہم ٹیکس پر ٹیکس لگانے کے بجائے برآمدات بڑھائیں گے ۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اب برآمدات بڑھائیں گے اور ڈالر لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کیلیے ڈالر کمانا ضروری ہے، ڈالر نہ ہونیکی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پرتاہے۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف سےبھی یہی مذاکرات چل رہے ہیںکہ ہم ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے،معاملات ستمبر تک طے ہونے کی امید ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا ہم فوڈ ڈیفیسٹ کنٹری بن چکے ہیں،ترقی مستحکم کرنے کیلئےبچت کی شرح بڑھانا ہوگی۔

Finance minister

IMF

Shoukat Tareen