Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایکسپو، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا دھندا عروج پر

سندھ سرکار کی ناک کے نیچے کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ایکسپوسینٹر...
شائع 12 جون 2021 11:38pm

سندھ سرکار کی ناک کے نیچے کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ایکسپوسینٹر کراچی میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا دھندا عروج پر ہے۔

ویکسین لگواؤ یا نہ لگواؤ۔ بس دو ہزار روپے دو اور سرٹیفائیڈ کا ٹھپہ لگواؤ۔ آج نیوز نے بھانڈا پھوڑ ڈالا۔

ٹیم ٹارگٹ نے کامیاب اسٹنگ آپریشن کیا ہے اور کرپٹ عملے کو کردیا بے نقاب کردیا اور ایکسپو میں زندہ تو زندہ عملے نے مردہ شخص کو بھی ویکسی نیٹڈ قرار دے دیا۔

ایکسپو سینٹر میں ویکسین تو لگائی جارہی ہے لیکن۔ جسے نہ لگوانا تو وہ پیسے دے کر سرٹیفکیٹ حاصل کرلیتا ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ کا یہ دھندا۔ سندھ سرکار کی ناک کے نیچے جاری ہے۔

Vaccination Center

Expo Center Karachi