Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منال خان اور احسن محسن نے منگنی کرلی۔۔۔

معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن ایک دوسرے...
شائع 12 جون 2021 09:19am

معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے سفر پر چل پڑے ہیں۔ منال اور احسن کی منگنی کی رسم ادا کردی گئی ہے۔

خوبصورت جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ ان پر مسرت لمحات میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

منال خان نے ایک خوبصورت اور دیدہ زیب کارڈ بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیا۔

انسٹاگرام/منال خان

اداکارہ منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کارڈ کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ پر انگریزی زبان میں احسن محسن اکرام اور منال خان کا نام درج ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کو مدعو کیا جارہا ہے اس کیپشن میں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔ منال خان کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منگیتر احسن محسن کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ’منال احسن‘ بھی لکھا ہے۔

انسٹاگرام/منال خان

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے منال اور احسن محسن کو منگنی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل “پرچھائی” میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

Pakistani Actress

Engagement

Pakistani Actor

Minal Khan

Ahsan Mohsin Ikram