Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: مطالبات پورے نہ ہونے پر سرکاری ملازمین کا احتجاج

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ معاہدہ مکمل نہ ہونے کیخلاف ...
شائع 11 جون 2021 09:42pm

بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ معاہدہ مکمل نہ ہونے کیخلاف سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔

پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کے گیٹ پرملازمین نے پڑاؤ ڈال دیا ، بلاول بھٹو نے ملازمین کو معاملہ ایوان میں اتھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین نےگریڈ ایک سے سولہ تک ملازین کی اپگریڈیشن میڈیکل الائونس ایڈہاک الائونس کوبیسک تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائزکرنے کا مطالبہ کیا ۔

ملازمین نے حکومت کی طرف سے کئیے گئے معاہدے کو پورا نہ کرنا بھی مزدور دشمن قرار دے دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ملازمین سے اظہاریکجہتی کیلئے پہنچے ۔ بلاول بھٹونے کہا کہ اگرپاکستان کی معیشت ٹیک اف کررہی ہے تو ملازمین کی تنخواہیں کیون نہیں بڑھا رہے ،

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ حکومت کو کم سے 25 ہزارتنخواہ کرنے کی گزارش کی ۔ بلاول نے ملازمین کو معاملہ ایوان میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔

شدید گرمی کے باعث احتجاج میں شامل تین افراد بیہوش بھی ہوئے۔ملازمین سے عبدالغفورحیدری اور دیگر نے بھی اظہار یکجہتی کیا ۔

دوسری جانب بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا پلے کارڈ کےساتھ نعرے بازی اور شور شربہ جاری رہا ، خواتین اراکین کے حکومتی بنچز کی جانب بڑھنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز کو بھی طلب کیا گیا ۔

اپوزیشن اپنی حکمت عملی پرکاربند رہی ۔ اجلاس سے قبل پلے کارڈ بھی تیارکیے گئے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی تقریرشروع ہوتے ہی اپوزیشن بنچزسے شور کا آغاز ہوا ، پلے کارڈ اٹھائے اپوزیشن اراکین نے جم کر نعرے بازی کی۔

protest

govt employee

Budget 2021 22